حیدرآباد3 اگست (یواین آئی)تلنگانہ کی وزیر بہبودی خواتین واطفال ستیہ وتی راتھوڑ نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت یتیم بچوں کا تعاون کرے گی۔
وزیراعلی کے چندرشیکھرراو
کی ہدایت پر انہوں نے اپنی کابینی رفیق سبیتا اندراریڈی کے ساتھ ضلع وقارآباد کے چلڈرنس ہوم کا دورہ کیا۔
انہوں نے یہاں بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔