حیدرآباد، 22/ ستمبر (یواین آئی)دریائے کرشنا کے آبگیر علاقوں میں ہوئی بارش کے نتیجہ میں تلنگانہ کے جورالہ پروجیکٹ میں آئے پانی کے بہاو کو نچلے علاقوں میں چھوڑا گیا۔
منگل کی صبح اس پروجیکٹ
میں 2,20,000کیوزک پانی کا بہاو دیکھاگیا جس کے بعد اس کے 26دروازے کھولتے ہوئے 2,16,626کیوزک پانی نچلے علاقوں میں چھوڑا گیا۔
جورالہ پروجیکٹ کی مکمل آبی سطح 1045فیٹ ہے جبکہ اس کی موجودہ آبی سطح 1044درج کی گئی ہے۔