حیدرآباد، 8 جنوری (ذرائع) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) نے پیر کے روز خواتین مسافروں سے اپیل کی کہ وہ 'مہا لکشمی' مفت سفری سہولت حاصل کرنے کے لیے اپنے اصلی شناختی کارڈ پیش کریں۔
شناختی کارڈ میں مسافر کی تصویر اور پتہ واضح طور پر نظر آنا چاہیے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف
سے جاری کردہ کوئی بھی اصل شناختی کارڈ اس اسکیم کے لیے لاگو ہوتا ہے۔ آر ٹی سی حکام نے واضح کیا ہے کہ پین کارڈ مفت سفر کے لیے درست نہیں ہے کیونکہ اس پر کوئی پتہ نہیں ہے۔
آر ٹی سی کے مطابق، یہ انتظامیہ کے نوٹس میں آیا ہے کہ کچھ لوگ اپنے سمارٹ فون پر رنگین فوٹو کاپیاں دکھا رہے تھے،اسکے بجائے مسافر اصل شناختی کارڈ دکھائیں۔