حیدرآباد21اپریل(یواین آئی) تلنگانہ کی وزیر قبائلی بہبود ستیہ وتی راتھوڑ نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی جلد صحت یابی کے لئے ورنگل اربن ضلع میں خصوصی پوجا کی جو کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے۔
راتھوڑ نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وزیراعلی
اس وائرس کو جلد ہی شکست دیں گے،معمول کی صحت کی طرف واپس ہوں گے اور ریاست کی خدمت کو جاری رکھیں گے۔
یہ کہتے ہوئے کہ حکومت نے غیر معمولی بنیادوں پر ریاست کی منادر کی تزئین کا کام شروع کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت پجاریوں کو تنخواہیں ادا کررہی ہے اور مندروں کے لئے دھوپا۔