حیدرآباد10دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار نے دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی) کی جانب سے پارسلس اور پارسل کے لفافوں کو گھروں تک پہنچانے کی خدمات کا آغاز کیا۔
شہر حیدرآباد کے ٹرانسپورٹ
بھون میں اعلی عہدیداروں کی موجودگی میں منعقدہ ایک تقریب میں انہوں نے ان خدمات کا آغاز کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ کارگوخدمات کے آغاز کے بعد سے ہی تقریبا 12.5لاکھ پارسلس کو ان کے مقام پر پہنچانے کا کام انجام دیاگیا جس سے بڑے پیمانہ پر آمدنی ہوئی۔