حیدرآباد28جنوری(یواین آئی) تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے نیریڈوچرلا میونسپل چیئرمین کی نشست پر ٹی آر ایس کی کامیابی کے خلاف احتجاج و دھرنا دینے والے تلنگانہ کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی ایم پی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
مسٹر ریڈی نے چیئرمین کے
انتخاب پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور الزام لگایا کہ بلدیہ میں کانگریس کو واضح اکثریت حاصل ہونے کے باوجود غیر قانونی طریقے سے چیرمین کے عہدہ پر ٹی آر ایس منتخب ہوگئی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمشنر ناگی ریڈی حکمران جماعت کے حق میں کام کررہے ہیں۔