حیدرآباد8جون(یواین آئی)کوویڈ ٹیکہ کا دوسرا ڈوز حاصل کرنے کے سلسلہ میں تلنگانہ کے جئے شنکر بھوپال پلی کے بعض دیہاتوں میں رہنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔
اس ضلع کے رینگنڈہ علاقہ میں دوسرے ڈوز کے لئے صبح
ہی سے پرائمری ہیلت سنٹرپر مقامی افراد کی طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔
مقامی افراد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 37مواضعات کے لئے صرف ایک ہی پرائمری ہیلت سنٹر میں ٹیکہ اندازی کی وجہ سے ان کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔