حیدرآباد 28مئی (ایجنسی)بی جے پی نے آج کانگریس اور ٹی آر ایس پر الزام لگایا کہ بی جے پی کی تلنگانہ لوک سبھا انتخابات میں جیت کو معمولی سمجھا جارہا ہے۔
حیدرآباد میں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ ٹی آر ایس کارگذار صدر کے ٹی راما راو نے
ریاست میں بی جے پی کی جیت کو مودی لہر سے تعبیر کیاجبکہ کے ٹی راما راو انتخابات سے قبل مودی لہر کے نہ ہونے کی با ت کہہ رہے تھے۔
لکشمن نے کہا کہ پی سی سی صدر نے برسراقتدار پارٹی کی مدد سے انتخابات میں جیت حاصل کی ورنہ کانگریس کو ریاست میں 17 میں سے ایک بھی نشست حاصل نہیں ہوسکتی تھی۔