حیدرآباد 15اگست (ایجنسی)تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ پارٹی صدر امیت شاہ کی قیادت میں ریاست میں 17 ستمبر کو یوم انضمام منایا جائے گا۔
حیدرآباد میں واقع پارٹی کے صدر دفتر پر
آج پرچم کشائی کے بعد انہوں نے کہا کہ ریاست کے انضمام کیلئے کی جانے والی 13 مہینوں کی جدوجہد سے عوام کو واقف کروانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجلس کے خوف سے سابقہ حکومتیں یوم انضمام منانے سے گریز کرتی رہی ہیں۔