حیدر آباد 15 مارچ (یو این آئی) تلنگانہ کی سری سیلم سرنگ میں پھنسے سات افراد کا سراغ لگانے کے لیے 23 ویں دن بھی تلاش جاری ہے۔
سرنگ کے اندر امدادی کارروائیوں
کو تیز کرنے کے لیے خود مختار ہائیڈرولک پاور ڈر و بوٹ کے ساتھ خصوصی مشنری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
سرنگ میں کیچڑ ہونے اور پانی کے اخراج کی وجہ سے کام میں رکاوٹیں آرہی ہیں۔