حیدرآباد 7مئی (یواین آئی)تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے بدھ کو 11ٹرینیں مختلف ریاستوں بہار،یوپی،مدھیہ پردیش اور راجستھان کے لئے چلائی ہیں۔
اپنے بیان
میں انہوں نے جمعرات کو کہا کہ 12803نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو ان ٹرینوں کے ذریعہ متعلقہ ریاستوں کو بھیجا گیا ہے۔
یہ ٹرینیں حیدرآباد کے مختلف مقامات سے صبح کی ابتدائی ساعتوں میں روانہ ہوئیں۔