حیدرآباد8اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ آرٹی سی ورکرس کی ہڑتال کے چوتھے دن بھی مسافرین کو کافی دشواریوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ اپنوں میں تہوار کی خوشیاں منانے کے لئے حیدرآباد سے اے پی جانے والے
کئی مسافرین نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اس ہڑتال کے نتیجہ میں انہیں پرائیویٹ گاڑیوں پر انحصار کرنا پڑا جنہوں نے کافی زائد کرایہ وصول کیا۔
اس طرح چوتھے دن بھی عوام کی دشواریوں میں کمی نہیں ہوئی ہے۔