حیدرآباد،4 نومبر(یواین آئی)تلنگانہ آرٹی سی ورکرس کی ہڑتال پیر کو 31ویں دن میں داخل ہوگئی۔
آج بھی ہڑتالی ورکرس نے اپنے مطالبات کی تکمیل پر زور دیتے
ہوئے ریاست کے مختلف مقامات کے بیشتر ڈپوز میں دھرنا دیا اور مختلف قسم کے احتجاج کئے۔
آج صبح کھمم ضلع کے ستو پلی میں آرٹی سی ڈپو کے سامنے ہڑتالی ورکرس نے مظاہرہ کیا۔