حیدرآباد،29اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ آرٹی سی ورکرس کے منصفانہ مطالبات کی تکمیل کا آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(اے پی ایس آرٹی سی)جے اے سی نے مطالبہ کیا۔
شہر حیدرآباد کے ودیانگر میں ملازمین کی یونین کے دفتر میں اے پی آرٹی سی ورکرس کی
جے اے سی کے لیڈروں کا اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد ان لیڈروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تلنگانہ آرٹی سی جے اے سی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
انہوں نے اے پی میں عمل کی جانے والی پالیسیوں پر تلنگانہ میں بھی عمل کرنے کی خواہش کی اور حکومت کے رویہ پر نکتہ چینی کی۔