حیدرآباد،17اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ آرٹی سی ورکرس کی ہڑتال کے پیش نظر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو سے حکمران جماعت ٹی آرایس کے سکریٹری جنرل کیشوراو اور وزیرٹرانسپورٹ پواڈا اجئے کمار نے ملاقات
کی۔
قبل ازیں کیشوراو نے کہا تھا کہ وہ اس ہڑتال کے مسئلہ پر ثالثی کارول اداکرنے تیار ہیں۔
آج ہوئی اس اہم ملاقات میں آرٹی سی جے اے سی کے لیڈروں سے بات چیت کے مسئلہ پر توجہ مرکوز کرنے کے فیصلہ کی اطلاع ملی ہے۔