: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد 22 مئی (یو این آئی) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( ٹی ایس آر ٹی سی) اب ٹی ایس آر ٹی سی کے بجائے ٹی جی ایس آرٹی سی میں تبدیل ہو جائے گا کیونکہ حال ہی میں مرکزی حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں گزٹ
اعلامیہ کی اجرائی کے بعد چیف سکریٹری کی جانب سے ریاست کے تمام اداروں کو اپنے مخفف ٹی ایس کے بجائے ٹی جی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس اعلامیہ کے مطابق تمام اداروں کے نام میں شامل ٹی ایس ( تلنگانہ ) کے بجائے اب ٹی جی ( تلنگانہ ) کیا جارہا ہے۔