حیدرآباد20اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ آرٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے کہا ہے کہ یوپی آئی۔
این پی سی آئی، کیوآرکوڈ کے ذریعہ ایم جی بی ایس اور راتھفائل بس اسٹینڈس میں
ٹکٹس کی بکنگ/کارگو پارسل خدمات کے نئے تجرباتی پروجیکٹ کاآغاز کیاگیا ہے۔
بس اسٹینڈز پر ریزگاری کی مشکلات کو دور کرتے ہوئے مسافرین کو سہولت پہنچانے کیلئے اس نئے طریقہ کار کو شروع کیاگیا ہے۔