حیدرآباد،5 نومبر(یواین آئی)تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی)کے ملازمین کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال منگل کو 32ویں دن میں داخل ہوگئی،ہڑتالی ملازمین اپنے احتجاج کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور ریلیاں ودھرنے ریاست بھر کے ڈپوز میں کئے جارہے ہیں تاکہ ان کے مطالبات بشمول کارپوریشن کو حکومت میں ضم کرنے کے اہم مطالبہ پر حکومت پر دباو ڈالا جاسکے۔
آرٹی
سی یونینوں کے لیڈروں جنہوں نے جے اے سی تشکیل دی،ہڑتال کو آگے لے جانے کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں بشمول کانگریس،بی جے پی اور تلنگانہ جناسمیتی اور عوامی تنظیموں سے بات چیت کررہے ہیں تاکہ مستقبل کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جاسکے۔
جے اے سی کے کنوینر اشوتھاماریڈی نے ہڑتالی ملازمین سے اپیل کی کہ وہ دھمکیوں سے خوفزدہ نہ ہوں اور مطالبات کی تکمیل تک اپنی ہڑتال جاری رکھیں۔