حیدرآباد،4ستمبر(یواین آئی) آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس اور نیشنل فیڈریشن آف انڈین روڈ ٹرانسپورٹ ورکرس سے ملحقہ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ایمپلائیز یونین نے آج مختلف زیرالتواء مسائل بشمول آرٹی سی کے حکومت میں انضمام پر انتظامیہ کو
ہڑتال کی نوٹس دی ہے۔
ملازمین توقع ہے کہ17ستمبر سے غیرمعینہ مدت کی ہڑتال شروع کردیں گے۔
یونین کے مطالبات میں محکمہ آرٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے‘ آرٹی سی ڈرائیورس اور کنڈکٹرس کی ملازمتوں کی ضمانت کے علاوہ پے اسکیل ریویژن 2017ء کی سفارشات پر عمل آوری شامل ہیں۔