حیدرآباد،17اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ آرٹی سی کے ورکرس کی جے اے سی کے بند کی حمایت میں شہر حیدرآباد کے اندراپارک پربائیں بازو کی جماعتوں کے لیڈروں نے زنجیری بھوک ہڑتال کی شروعات کی۔
اس بھوک ہڑتال میں سی پی
آئی ایم کے ریاستی سکریٹری تمی نینی ویرابھدرم،سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی سمیت اہم شخصیتوں نے شرکت کی۔
پروفیسر ناگیشور راو،سرکردہ ماہر تعلیم چُکارامیا نے بھی اس زنجیری بھوک ہڑتال کی حمایت کی ہے۔