حیدرآباد، 26/ جنوری(یواین آئی)تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت بیشتر اختراعی، انوکھی اور عوام کو نظر میں رکھتے ہوئے بنائی گئی اسکیمات وپروگراموں پر عمل کررہی ہے اور مختصر وقت
میں ہی اس نے ملک کی تاریخ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت لگن،عزم اورثابت قدمی سے ریاست کی کامیاب تعمیر نوکرپائی ہے۔
گورنر نے یوم جمہوریہ کے موقع پر شہر حیدرآباد کے باغ عامہ میں قومی پرچم لہرایا۔