حیدر آباد 10 اپریل (یو این آئی ایس ایل بی سی ٹنل پراجکٹ کے اسپیشل آفیسر شیو شنکر لوٹیٹی نے بتایا کہ ایس ایل بی سی ٹنل حادثہ کی جگہ پر بچاؤ کام تیزی سے جاری ہے۔
جمعرات کو ، خصوصی آفیسر لوٹیٹی نے جاری کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے
ایس ایل بی سی شنل انلیٹ 1 کے دفتر میں مختلف ریسکیو ٹیموں کے سینئر حکام کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو عملہ سرنگ کے متاثرہ حصے میں ممکنہ طور پر پھنسے ہوئے افراد کو تلاش کرنے اور نکالنے کے لئے 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔