حیدرآباد، 8 جولائی (اعتماد) ریاست تلنگانہ میں اس مہینہ کی 13 تاریخ تک بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پیر اور منگل کو زبردست بارش کا امکان ہے۔ پیر کے دن یعنی آج نظام آباد، جگتیال،راجنا سرسلہ، ملوگو، سوریہ پیٹ میدک، سنگا ریڈی، محبوب نگر، ناگر کرنول میں زبردست بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ 30 تا 40 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان بھی
ظاہر کیا گیا ہے، اسی طرح منگل کے دن عادل آباد ،آصف آباد،منچریال، نرمل، ملوگو، بھدرادری کتہ گوڑم، سنگا ریڈی، اضلاع میں بعض مقامات پر بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس مہینے کی 13 تاریخ تک ریاست کے کئی مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ اس سلسلے میں بعض اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ آج صبح سے عادل آباد،کومرم بھیم آصف آباد، جگتیال، بھوپال پلی، ملوگو اور نرمل اضلاع میں کئی مقامات پر بارش ہو رہی ہے۔