حیدرآباد، 28/ اگست (یواین آئی)تلنگانہ کے رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے حدود میں ملکاجگری ڈیویثرن کی شی ٹیمس نے سائبرجرائم،انسانوں کی اسمگلنگ،بچوں کی کم عمری میں شادیوں،سی سی ٹی وی کیمروں،کمیونٹی پولیسنگ،کام کے مقامات پر ہراسانی اوردیگر قسم کے جرائم کی وارداتوں کے سلسلہ
میں آج مکسچرگودام آئی ڈی اے اُپل میں بیداری پیدا کی۔
اس پروگرام کے حصہ کے طورپر عوام بالخصوص خواتین اور لڑکیوں میں مختلف قسم کے جرائم کی وارداتوں کے سلسلہ میں بیداری پیدا کی گئی اور ان کو چوکس رہنے کا مشورہ دیاگیا۔
کسی بھی قسم کی مشکل پر 100نمبرکو ڈائل کرنے پر زور دیاگیا۔