حیدرآباد، 20/ جنوری(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر نے کہا ہے کہ صحت عامہ کے معاملہ میں تلنگانہ کو ملک بھر میں ماڈل بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ریاست میں
طبی مصارف میں کمی کے لئے جلد ہی ریاست بھرمیں ڈائگناسٹک سنٹرس قائم کرنے کے انتظامات کئے جائیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ تلنگانہ نے کورونا کی ٹیکہ اندازی میں اپنے نقوش چھوڑے ہیں۔