حیدرآباد،27مئی(یواین آئی) تلنگانہ کے راماگنڈم پولیس کمشنریٹ کے حدود میں پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکلنے والوں کو الگ تھلگ مرکز بھیجتے ہوئے انوکھی سزا دی۔
پہلے دن جمعرات کو بعض نوجوانوں کو سلطان آباد آئسولیشن مرکز منتقل کردیاگیا تاہم بعد ازاں ان نوجوانوں کی مناسب کونسلنگ کے بعد ان کو چھوڑدیاگیا اور
انہیں سختی سے ہدایت دی گئی کہ وہ کوویڈ اصولوں پر عمل کریں۔
اس کمشنریٹ کے چینور علاقہ میں باربار منع کرنے کے باوجود گھروں سے سڑکوں پر غیر ضروری نکلنے والے 15نوجوانوں کو الگ تھلگ مرکز بھیج دیاگیا جس کے لئے ان کو پولیس نے وہاں پہلے سے موجود ایمبولنس گاڑی میں زبردستی بٹھادیا اور پھر ان نوجوانوں کو بیلم پلی ٹاون کے آئسولیش مرکز منتقل کردیاگیا۔