حیدر آباد ، 3 فروری (یو این آئی) تلنگانہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر سابق وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو کو نوٹس جاری کی گئی ہے۔
فیڈریشن آف فار مرس ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ڈی وجے پال ریڈی کی جانب سے ایک و سے ایک وکیل نے چندر شیکھر راؤ کو
اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر یہ قانونی نوٹس جاری کی۔
نوٹس میں ایڈوکیٹ اور لیگل کنسلٹنٹ پی سرینواس ریڈی نے کہا کہ 2014 میں تلنگانہ کی تشکیل کے بعد کانگریس کے سینئر ایم ایل اے کے جانا ریڈی تلنگانہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ ر بنائے گئے ، وہ 3 جون 2014 سے 6 ستمبر 2018 تک اس عہدہ پر رہے۔