حیدرآباد،3 ستمبر(یواین آئی)تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگزار صدر و سابق وزیر کے تارک راما راو نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ٹی آرایس ریاست کے بلدی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔
مسٹر راو نے پارٹی ہیڈ کوارٹرس تلنگانہ بھون میں
متحدہ اضلاع رنگاریڈی، حیدرآباد کے ٹی آرایس لیڈران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ ضلع رنگاریڈی،حیدرآباد کے حدود کی بلدیات کے انتخابات میں ٹی آرایس کی کامیابی یقینی ہے۔
وزیراعلی،ان بلدی انتخابات کے سلسلہ میں ذمہ داریوں کا اندرون دو دن اعلان کریں گے۔