حیدرآباد، 14 دسمبر (یو این آئی) تلنگانہ میں حکمراں جماعت تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کے امیدواروں نے منگل کے لوکل اتھارٹی کانسٹیچیونسی (ایل اے سی ) سے 10 دسمبر کو ہونے والے دو سالہ انتخابات میں تمام چھ ایم ایل سی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔
ریاستی الیکشن کمیشن نے پانچ
اضلاع میں پھیلے چھ ایل اے سی حلقوں میں چار گھنٹوں کی گنتی ختم ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا۔
منتخب امیدواروں میں ضلع کریم نگر سے ایل رمنا اور ٹی بھانو پرساد، ڈانڈے وٹھل (ضلع عادل آباد)، ٹی مدھوسودن (ضلع کھمم)، ایم سی کوٹی ریڈی (ضلع نلگنڈہ) اور وی یادو ریڈی (ضلع میدک) شامل ہیں۔