حیدرآباد۔ 27مارچ (یو این آئی) سڑک حادثہ میں ٹی آرایس لیڈر کے زخمی ہونے پر تلنگانہ کے وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے فون پر ان کی مزاج پرسی کی۔
وزیرموصوف کو جب اس بات کی اطلاع
ملی کہ گولہ پلی کے رہنے والے ٹی آرایس کے سینئر لیڈرلنگیا سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے ہیں اور زیرعلاج ہیں تو انہوں نے بذریعہ فون ان کی عیادت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہارکیا۔