حیدرآباد، 12/ نومبر (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے حمڈا گراونڈس میں 55 ایم ایس ڈبلیو(میونسپل سالڈ ویسٹ)اینڈ اسمارٹ گاڑیوں کو جھنڈی دکھائی۔
علاوہ ازیں وزیر موصوف نے سنجیویا
پارک میں عصری کلکشن اینڈ ٹرانسفر (سی اینڈ ٹی)اسٹیشن کا افتتاح بھی کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ حیدرآباد ملک میں کافی عصری سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی وصولی،ٹرانسپورٹ اور ٹریٹمنٹ سسٹم سے لیس ہے۔