حیدرآباد20ستمبر(یواین آئی) تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدر تارک راما راو نے ریاست کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے ان کے خلاف کئے گئے جھوٹے پروپگنڈہ اور بدنامی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے ہتک عزت کا دعوی کیا ہے۔
ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ عدالت
کی کارروائی من گھڑت کہانی کے جھوٹ کو واضح طورپر ثابت کرے گی۔
ٹی آرایس کے کارگذار صدر جو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند بھی ہیں نے کسی بھی قسم کے معائنے کے لئے تیار رہنے کا بھی دعوی کیا اور یہاں تک کہا کہ اگر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی منشیات کے معائنہ کے لئے ان کے ساتھ آنے تیار ہیں تو وہ دہلی کے ایمس میں معائنے کروانے کیلئے جانے تیار ہیں۔