حیدرآباد9فروری(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے غریب گھرانے کی آٹوڈرائیور لڑکی کو تہنیت پیش کی اور اس کو ڈبل بیڈروم مکان کے ساتھ ساتھ
ایک آٹو کے دستاویزات حوالے کئے۔
ساتھ ہی وزیر موصوف نے اعلی تعلیم کے لئے تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی۔
تارک راما راو نے اس سبیتا نامی لڑکی کو پُراعتماد لڑکی قراردیا۔