حیدرآباد، 2دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار نے کھمم شہر کے بلدی ڈیویژنس کا دورہ کرتے ہوئے ’شادی مبارک‘ اسکیم کے چیکس تقسیم کئے۔
میئر جی پاپالال کے ہمراہ انھوں نے بائیک پر صبح کے اوقات میں 14
بلدی ڈیویژنس میں واقع استفادہ کنندگان کے مکانات کو پہنچ کر پھلوں اور ایک ساڑی کے ساتھ یہ چیکس تقسیم کئے جس پر استفادہ کنندوں کے خاندانوں نے مسرت کا اظہار کیا۔
انھوں نے 83 استفادہ کنندگان میں 82.60 لاکھ روپئے مالیت کے چیکس تقسیم کئے۔