حیدرآباد25مارچ(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے ریاست تلنگانہ اور پڑوسی ریاست کے مختلف مقامات پر پریشان حال افراد کی مدد کی۔
ساتھ ہی انہوں نے اپنی ٹیم کو
ہدایت دی کہ وہ ان پریشان حال افراد کے مسائل کی یکسوئی کے لئے تال میل کے ساتھ کام کریں۔
مسٹرراو کو ایک صحافی کا پیام ملا جس میں انہوں نے ایک میڈیکل طالبہ کے لئے مددمانگی جو منگالورومیں پھنس گئی ہے۔