حیدرآباد 19 جولائی (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے کلکٹر جنگاوں سے خواہش کی کہ وہ ایک کافی غریب جوڑے کی مدد کرے جن کا مکان منہدم ہونے کے قریب ہے۔
جی
اروندھر نامی شخص نے اس خصوص میں مسٹرراو کو ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جوڑا کافی غریب ہے۔
گھر کا سربراہ ضعیف شخص بصارت سے محروم ہوگیا ہے اور وہ ہی گھر میں روٹی روزی کا واحد ذریعہ ہے۔