محبوب آباد 17 نومبر (یو این آئی) تلنگانہ پولیس نے خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر ستیہ وتی راٹھور کے خلاف ریاست میں 30 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران خواتین کو مبینہ طور پر رقم کی پیشکش کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا
ہے۔
پولیس کے ذرائع کے مطابق محترمہ راٹھور محبوب آباد ضلع کے کو نگر اگیدار گاؤں میں بھارت راشٹر سمیتی (بی آرایس) کے امید وار شنکر نائک کی حمایت میں مہم چلارہی تھیں۔
دریں اثنا، ان پر 'منگلاھار تھی کی رسم میں حصہ لینے والی خواتین کو 4000 روپے کی پیشکش کرنے کا الزام ہے۔