حیدرآباد،23مارچ (یو این آئی) لاک ڈاؤن کے دوران ریاست بھر میں سبزیوں کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کردیا گیا ہے ٹماٹر 80 روپے، ہری مرچ90 روپے فی کلو فروخت کی گئی۔
جبکہ دو دن قبل حیدرآباد اور ریاست کے مختلف علاقوں میں فی کلو ٹماٹر10 تا 15 روپے میں اور ہری مرچ15 روپے میں فروخت ہوئی تھی، کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کی جانب
سے تلنگانہ میں لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔
لاک ڈاون کے پہلے دن ضروری اشیاء بالخصوص سبزی اور گھریلو پکوان کے سامان کی خریدی کے لئے لوگ بڑی تعداد میں ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے رعیتوبازاروں اور علاقوں کے ترکاری کے دکانوں میں دیکھے گئے عوام کے ہجوم میں اضافہ کے سبب رعیتو بازاروں میں زائد قیمت پر سبزیوں کو فروخت کیاگیا۔