حیدرآباد، 16/ ستمبر (یواین آئی)تلنگانہ قانون ساز کونسل کے اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیاگیا کیونکہ اس کے بعض اراکین اور اسٹاف اس وائرس سے مثبت پائے گئے۔
صدرنشین کونسل سکھیندر ریڈی جنہوں نے ایوان کی کارروائی کے غیر معینہ مدت کے لئے التوا
کا اعلان کیا کہا کہ اس وائرس کے پھیلنے کے تعلق سے لوگوں میں خدشات پائے جاتے ہیں حالانکہ تمام طرح کے احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈروں سے اس کارروائی کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کے فیصلہ سے پہلے رائے لی گئی۔