حیدرآباد، 27 جولائی (ذرائع) سال 2025 تک تپ دق کے خاتمے اوراس کے علاج کو موثر بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ، صحت کے حکام نے ایک موبائل ایپ 'ٹی بی آروگیا ساتھی' لانچ کیا ہے-
جسے مریضوں کو ٹی بی سے متعلقہ مختلف خدمات تک رسائی حاصل
کرنے سے باخبر رکھنے کے آلے کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
موبائل ایپلی کیشن ‘ٹی بی آروگیا ساتھی’ ، جو اس وقت اینڈروئیڈ پلیٹ فارم پر دستیاب ہے، مریضوں کو سرکاری صحت کی سہولیات میں ٹی بی سے متعلق متعدد خدمات تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بنائے گی۔