حیدرآباد، 31/ دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ کے رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے حدود میں کمیونٹی سی سی ٹی وی کیمروں کی توسیع کے حصہ کے طورپر ریاستی وزیر لیبر ملاریڈی،کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت نے گٹکیسر کے شیواریڈی گوڑہ
علاقہ میں سی سی کیمروں کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملاریڈی نے کہا کہ یہ ایک بہتر قدم ہے کیونکہ شہری، پولیس کی مدد کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لئے آگے آئے ہیں۔
یہ کیمرے شہریوں کی سلامتی کیلئے ہیں۔