حیدرآباد،27مئی(یواین آئی) محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ بات چیت کی ناکامی کے بعد تلنگانہ جونیر ڈاکٹرس ایسوسی ایشن (جوڈا)اور تلنگانہ سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن (ٹی ایس آرڈی اے) نے اپنا احتجاج جاری رکھاجنہوں نے تلنگانہ بھر کے تمام سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں اپنی خدمات کا بائیکاٹ کیا۔
یہ ڈاکٹرس ریاستی حکومت سے ان کے مطالبات پر تحریری
یقین دہانی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
ان ڈاکٹرس نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیشتر مسائل بشمول کوویڈ کے اسپتالوں میں فرائض کی انجام دہی کے دوران کوویڈ سے مرنے والے ہیلت ورکرس کو ایکس گریشیا،ہیلت کیر اسٹاف اور ان کے ارکان خاندان کو نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (نمس)میں علاج کے لئے بستروں کی فراہمی پر تحریری یقین دہانی کروائی جائے۔