حیدرآباد، 8ستمبر (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے کہا ہے کہ ریاست اب مچھلیوں کو درآمد کرنے کی صورتحال سے نکل کر بیرونی ممالک برآمد کرنے کے موقف میں پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ
ریاست کی مچھلیوں کی ملک بھر میں طلب میں بڑے پیمانہ پر اضافہ ہوا ہے۔
وزیر موصوف نے اپنے کابینی رفیق وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو کے ساتھ ضلع سدی پیٹ کے رنگانائک ساگر میں چھوٹی مچھلیوں کو چھوڑا۔