حیدرآباد12جولائی(یواین آئی)تلنگانہ کے حضورآباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں اس حلقہ کے کانگریس انچارج پی کوشک ریڈی کی آڈیوسامنے آئی ہے جس کے بعد پارٹی نے ان کو وجہ نمائی نوٹس جاری
کی ہے۔
پارٹی کے ایک مقامی لیڈر سے فون پر بات کرتے ہوئے کوشک ریڈی نے کہا کہ حکمران جماعت ٹی آرایس کا ٹکٹ ان کو حاصل ہوگا۔
انہوں نے کہا تھا کہ نوجوانوں کو جمع کریں جس کے لئے وہ رقم دینے تیار ہیں۔