حیدرآباد۔26مارچ(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیرداخلہ محمد محمودعلی نے کالابازاری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا اور کہا کہ ایسے
افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجا جائے گا۔
محمدمحمودعلی نے آج حیدرآباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا۔