: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدر آباد 25 جون (یو این آئی) تلنگانہ ہائی کورٹ نے بی آرایس کے صدر اور سابق وزیر اعلی تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف ایک مقدمہ پر روک لگادی، جو 2011 میں علیحدہ تلنگانہ ریاست کے لیے احتجاج کرنے کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔ چندر شیکھر راؤ گذشتہ روز ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے جس میں انہوں نے اس کیس کو
منسوخ کرنے کی خواہش کی تھی، جسے پولیس نے فسادات، غیر قانونی طور پر جمع کرنے، سرکاری ملازمین کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنے ، مجرمانہ دھمکیاں دینے کے، الزامات پر تعزیرات ہند اور ریلوے ایکٹ کے درج کیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا کہ تشکیل تلنگانہ کے 13 سال بعد بغیر کسی ثبوت کے مقدمہ کی پیروی کا کوئی مقصد نہیں ہے۔