حیدرآباد۔18مارچ (یو این آئی)تلنگانہ ہائی کورٹ نے کانگریس رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی کی ضمانت منظور کردی ہے۔
ریونت پرضلع رنگاریڈی کی نارسنگی پولیس نے ڈرون کیمرہ
استعمال کرتے ہوئے ریاستی وزیر کے تارک راما راو کے فارم ہوز کی ویڈیوگرافی کے الزام میں معاملہ درج کیا تھا جس کے بعد پولیس نے 5 مارچ کو انھیں گرفتار کرتے ہوئے جج کی قیامگاہ پر پیش کیا تھا۔