حیدرآباد22نومبر(یواین آئی)تلنگانہ میں کورونا کی صورتحال پر ریاستی ہائی کورٹ نے عرضی کی سماعت کی۔
کوویڈ ٹیکہ اندازی پر ریاستی حکومت کے موقف کو چیلنج کرتے ہوئے یہ درخواست عدالت میں داخل کی گئی۔
درخواست
گذار کے وکیل ایم رنگیا نے عدالت سے کہا کہ ریاست میں مکمل ٹیکہ اندازی نہیں ہوئی ہے جس پر عدالت نے حکومت کو ہدایت دی کہ وہ موبائل وینس کے ذریعہ ٹیکے عوام کو دستیاب کروائے اور ساتھ ہی اس خصوص میں عوام میں بیداری بھی پیدا کی جائے۔