حیدرآباد، 9ستمبر (یواین آئی)تلنگانہ ہائی کورٹ نے شہر حیدرآبادکے حسین ساگر میں گنیش چتورتھی کے موقع پر گنیش مورتیوں کے وسرجن پر پابندی عائد کردی ہے تاہم عدالت نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ پلاسٹر آف پیرس سے بنی مورتیوں کا حسین ساگر میں وسرجن نہ
کیاجائے۔
عدالت نے تلنگانہ حکومت کے ساتھ ساتھ گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ حسین ساگر میں مورتیوں کے وسرجن کی اجازت نہ دیں اور پلاسٹر آف پیرس سے بنی مورتیوں کے ربرڈیمس میں وسرجن کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔