حیدرآباد،29اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ آرٹی سی جے اے سی کو بدھ کو سرور نگرمیدان میں جلسہ منعقد کرنے کی تلنگانہ ہائی کورٹ نے مشروط اجازت دے دی ہے۔
یہ جلسہ دو بجے دن تا پانچ
بجے شام منعقد کیاجائے گا۔
اس جلسہ کیلئے حکومت کی جانب سے اجازت دینے سے انکار کے بعد جے اے سی تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی تھی اور عدالت سے کہا کہ وہ 2بجے دن تا 6بجے شام جلسہ منعقد کرے گی۔